(ایجنسیز)
ریاض: سعودی عرب نے مصر کی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون اور لبنان كی شدت پسند تنظیم حزب اللہ سمیت 5 گروپوں كو دہشت گرد تنظیموں كی فہرست میں شامل كرلیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اخوان المسلمون، حزب اللہ، عراق و شام میں لڑنے والی داعش اور النصرہ محاذ اور یمنی گروپ الحوثی تنظیموں کی رکنیت اختیار کرنے، ان
کی مالی معاونت اور ان کی حمایت کرنے والوں کو فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ سعودی عرب سے باہر لڑنے والے سعودی باشندوں کو ملک واپس لوٹنے کے لئے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے بصورت دیگر انہیں سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس وقت سیکڑوں سعودی شہریوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ داعش اور النصرۃ محاذ کی صفوں میں شامل ہو کر شام میں جنگ لڑرہے ہیں۔